پی آر اے نے مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54.8ارب روپے اکٹھے کر لیے

لاہور)کامرس ڈیسک)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے  ابتدائی 2 ماہ میں 54.8ارب روپے اکٹھے کر لیے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.5ارب روپے زائد ہیں۔ ترجمان کے مطابق عوام کے ادا کردہ ٹیکسز میں خردبرد قانوناجرم ہے اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف بارے اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی آر اے نے کہا کہ پنجاب میں ٹیکس کمپلائنس، انفورسمنٹ اور ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں نمایاں بہتری آئے گی،ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور براہ راست ادائیگیوں سے ٹیکس وصولی میں شفافیت اور محصولات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ آپریشن میں تیزی سے عوامی شکایات کا بروقت تدارک یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *