Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لاہور اور حکومت پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تعاون سے پاک چین دوستی فیسٹیول 2026 ٹریڈ ایکسپو 12 اور 13 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہوگی۔فیسٹیول کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو باہمی رابطوں، تجارتی مواقع، کاروباری شراکت داری اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ فیسٹیول میں خاندانوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ٹریڈ ایکسپو میں پاکستان اور چین کی معروف کمپنیاں شرکت کریں گی جہاں مختلف کاروباری ادارے اپنی مصنوعات اور خدمات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ اس موقع پر کاروباری افراد کو دونوں ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ ممکنہ تجارتی شراکت داری اور کاروباری روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ایونٹ کا ایک اہم حصہ بزنس ٹو بزنس نیٹ ورکنگ سیشنز ہوں گے، جن میں نمائش کنندگان، کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور دونوں ممالک کے اہم فیصلہ ساز شریک ہوں گے۔ ان سیشنز کا مقصد کاروباری روابط کو فروغ دینا اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنا ہے۔فیسٹیول کے دوران پاکستان اور چین کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ثقافتی پروگرام اور فنکارانہ مظاہرے بھی پیش کیے جائیں گے جن کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی روابط اور دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شرکا ء اور شہریوں کے لیے فوڈ فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا جائے گا،اس کے علاوہ بچوں اور خاندانوں کے لیے مختلف کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، شاپنگ اور دیگر پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔