Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(ویب ڈیسک)گوٹھ غلام محمد شر کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ڈاکٹر ظہور احمد لہڑی سمیت متعدد مسافر لٹ گئے تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ میرحسن کی حدود گوٹھ غلام محمد شر کے قریب شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر ڈاکٹر ظہور احمد لہڑی سمیت دیگر مسافروں کو لوٹ لیا، ملزمان موٹر سائیکل، موبائل فون، نقدی اور ٹی ٹی پستول چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ ایک ویگن میں سوار مسافروں سے بھی لوٹ مار کی گئی واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوٹھ غلام محمد شر کے قریب شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر مسافروں کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹ مار شروع کردی اس دوران ڈاکٹر ظہور احمد لہڑی کو بھی مسلح ملزمان نے روک لیا اور ان سے موبائل فون، نقد رقم اور ٹی ٹی پستول چھین لیا، جبکہ دیگر مسافروں سے بھی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا مسلح ملزمان نے ایک موٹر سائیکل بھی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ شاہراہ سے گزرنے والی ایک ویگن کو بھی روک کر اس میں سوار مسافروں سے لوٹ مار کی گئی۔ واردات کے بعد ملزمان مختلف راستوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کے باعث گوٹھ غلام محمد شر اور گردونواح کے علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر مسافروں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کے مسلسل واقعات سے عوام خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگی ہے، جبکہ سفر کرنے والے شہری اور مسافر شدید خوف کا شکار ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوٹھ غلام محمد شر کے قریب شاہراہ پر پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کا فوری نوٹس لیا جائے، شاہراہوں پر پولیس گشت اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں، ڈاکٹر ظہور احمد لہڑی سمیت دیگر مسافروں سے چھینا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرکے واردات میں ملوث مسلح ملزمان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ اور شاہراہوں پر مسافروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے