Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پریذیڈنٹ انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر عبدالباری خان اور ممبر پلاننگ کمیشن محترمہ شبانہ حیدر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے بیکٹر، ڈیرہ بگٹی میں طبی سہولیات کی فراہمی، صحت کے شعبے میں مختلف اشتراکی منصوبوں اور بلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے۔ صوبے کے غریب اور مستحق عوام کو بہتر اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صرف طبی مراکز اور جدید آلات کافی نہیں، بلکہ تربیت یافتہ اور باصلاحیت افرادی قوت بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ حکومت بلوچستان میرٹوکریسی کے فروغ اور اداروں میں اہل افراد کی تعیناتی کے اصول پر کاربند ہے تاکہ سرکاری نظام میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کبھی کسی تقرری یا تعیناتی کے لیے سفارش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے چاہئیں، حکومت کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کو میرٹ کی راہ میں حائل نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ “ہم میرٹ پر کام کریں گے، سیاسی دباؤ میں لینے کو تیار ہوں لیکن میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔” وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں نجی اور غیر سرکاری اداروں کے تجربات اور مہارت سے بھی استفادہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک جیسے اداروں کے ساتھ اشتراک سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے ملاقات میں بیکٹر، ڈیرہ بگٹی میں انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے منصوبے، طبی سہولیات، انسانی وسائل کی تربیت، صحت کے نظام میں بہتری اور مستقبل کے مختلف اشتراکی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عوام کو باوقار، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔