صوبائی حکومت اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کو چاہئے کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل کوصاف اور شفاف بنائیں, عبدالغفار مندوخیل

کوئٹہ(ویب ڈیسک) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ایک اجلاس بدھ کو چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل اور صدر میر عبدالسلام لانگو کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی،سیکرٹری فنانس محمد ادریس جان لانگو، نائب صدر سراج خان کاکڑ، رابطہ سیکرٹری نورت میر بیروز ملازئی،سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم اچکزئی،آفس سیکرٹری میر ابرار رئیسانی، نائب صدر میر عدنان لہڑی، نائب صدر صاحبزادہ بسم اللہ خان سمیت سینئر ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹھیکیدار برداری کو درپیش مسائل،آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ اور بی پیپرا کی جانب سے ٹھیکیداروں کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پرتفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس میں بی پیپرا اور حلف برداری،کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات کیلئے الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ملاقاتوں کے بعد اپنی رپورٹس آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پیش کریں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل اور صدر میر عبدالسلام لانگو،جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی نے کہا کہ اسوقت بلوچستان بھر کے ٹھیکیدار گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں اور مختلف محکموں کے ایکسیئن کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو کام دینے پر ٹھیکیداروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان بھر کے ٹھیکیداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ٹھیکیدا ربرادری کے مسائل کے حل کیلئے قائم کی گئی ہے اور اب تک ٹھیکیداروں کو درپیش بہت سے مسائل حل کئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اورتمام محکموں کے سیکرٹریز کو چاہئے کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل کوصاف اور شفاف بنائیں اور مختلف اضلاع میں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سخت احتجاج پرمجبور ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی اور تمام اضلاع کے عہدیداروں کی تقریب حلف برادری اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی جس کی تیاریوں کیلئے باقاعدہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *