Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس اور مبینہ مسلح افراد کے درمیان فائرنگ ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار نقدی اور اسلحہ برآمد۔پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن شالکوٹ کے علاقے میں پولیس چیکنگ پوائنٹ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان تیز رفتاری سے جانے والے کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے لالہ بڑیچ نامی شخص جاں بحق جبکہ شفیع اللہ ولد جیلانی کو زخمی حالت حراست میں لیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم شفیع اللہ کے خلاف چوری اور ڈکیتی سمیت 21 سے زائد مقدمات درج ہیں۔گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان سے 15ہزار روپے دو پستول بمعہ 7راؤنڈز برآمد کرلیے گئے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔