اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو ’سخت‘ جواب دیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

امریکہ [انٹرنیشنل ڈیسک ]امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو اس بار امریکہ کا ردِعمل ’سخت اور وسیع‘ ہو گا۔اس سے پہلے امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا تھا کہ امریکہ نے پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منگل کی شب امریکہ نے ایران پر ’جائز‘ حملے کیے، جواب میں اگر ایران نے کارروائی کی تو امریکہ دوبارہ حملہ کرے گا۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اُردن میں امریکی اڈوں پر پاسدارانِ انقلاب کے حملے کا ’سخت‘ جواب دیں گے۔ ایران نے اس حملے کو امریکی حملوں کا جواب قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *