Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگز کی علیحدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق آپریشنز ونگ میں 48 فیصد پولیس نفری مختص کی گئی ہے جبکہ انویسٹی گیشن ونگ کے لیے 17 فیصد نفری مختص کر دی گئی۔انویسٹی گیشن ونگ میں 128 سب انسپکٹرز بطور اہم آئی او پول شامل ہیں، تفتیشی صلاحیت رکھنے والے افسران انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات کیے گئے ہیں۔فیلڈ اور آپریشنل امور کے ماہر افسران آپریشنز ونگ میں تعینات کیے گئے ہیں، ملتان پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشنز کے لیے الگ ایس او پیز طے کر دیے گئے ہیں۔ملتان پولیس کے نئے نظام میں لاہور پولیس ماڈل کو عمومی طور پر فالو کیا گیا ہے۔