Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)جاپانی حکومت نے پاکستان میں تپِ دق کی سکریننگ کےلئے آلات اور گاڑی کی خریداری کےلئے ڈوپسی فانڈیشن کو 21ملین ین تقریبا ایک لاکھ 42ہزار 500امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گرانٹ کے معاہدے پر یکم ستمبر 2026ءکو پاکستان میں جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی اور ڈوپسی فانڈیشن کے نمائندے نے دستخط کیے۔ڈوپسی فاﺅنڈیشن کئی سال سے پاکستان کی پسماندہ کمیونٹیز کی بنیادی صحت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔ منصوبے کے تحت فانڈیشن اسلام آباد، راولپنڈی اور ضلع چکوال میں مکمل طور پر لیس موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کرے گی۔موبائل یونٹ پسماندہ آبادیوں کو ڈیجیٹل چیسٹ ریڈیوگرافی، ٹی بی اسکریننگ، خاندانی منصوبہ بندی کی مشاورت اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔منصوبے کے تحت ٹی بی کی اسکریننگ کے لیے کمپیکٹ ایکسرے سسٹم اور مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کے ذریعے سالانہ تقریبا 20ہزار افراد کو اعلی معیار کی طبی اسکریننگ کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔جاپانی سفیر اکامٹسو شیوچی نے کہا کہ بیماری کی بروقت تشخیص زندگیوں کو بچانے اور خاندانوں کو بیماری کے خطرے سے نکالنے سے براہِ راست منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کرے گا۔