جعلی اکثریت والوں پر عوام اعتبار نہیں کررہی، نہ تیاری نہ موقع ہے اور صوبوں کی بات کی جارہی ہے،مولانا فضل الرحمن

سکھر(ویب ڈیسک)سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی اکثریت والوں پر عوام اعتبار نہیں کررہی ہے،نہ تیاری نہ موقع ہے اور صوبوں کی بات کی جارہی ہے،ملک میں انصاف کا نظام قائم ،ظلم کا نظام ختم کرنے کے لیے جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں دو ٹوک بات کرنی ہے اور ہمیں بھائی چارے کی سیاست کرنی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کو ہم نے سپورٹ نہیں کیا تھا، اس پر اپوزیشن اور پی ٹی آئی کا اعتراض نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ 28 ویں ترمیم میں ہم نے 6 گزارشات شامل کی ہیں، ہماری پارٹی ذمہ داری محسوس کرتی ہے کہ نظام کو بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان، ملکی معیشت، صوبوں کا معاملہ، سیاسی قیدیوں کی رہائی منشور میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ تیاری نہ موقع ہے اور صوبوں کی بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام قائم اور ظلم کا نظام ختم کرنے کے لیے جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانا ضروری ہے، جمعیت علما اسلام افراد پر مشتمل ایک منظم جماعت ہے، مقاصد کے حصول کےلئے موثر حکمت عملی اور مضبوط تنظیم سازی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے جن و انس کو اپنی عبادت کےلئے پیدا کیا، اس لئے انسان کی زندگی کا بنیادی مقصد اللہ کی عبادت اور اس کے احکامات کی پیروی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ جمعیت علما اسلام جیسی جماعت کا ملنا اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *