بلاول بھٹو زرداری کا سرکردہ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو انکی برسی پر خراجِ عقیدت 

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرکردہ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو انکی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی عوام کی توانا آواز اور ان کے حقِ خودارادیت کے ثابت قدم علمبردار تھے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سید علی گیلانی طویل قید و بند اور جبر کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے اصولوں سے دستبردار نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی کی آواز خاموش ضرور ہوئی ہے، لیکن ان کا عزم آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ان کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل نہیں ہوجاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *