اسحاق ڈار کی روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات ،دوطرفہ قریبی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار 

 بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات پر مفید اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور روس کے درمیان قریبی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *