Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے مختلف روٹس پر چلانے کیلئے 27الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا،الیکٹرک بسیں چین سے منگوائی جائیں گی،محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی لوکل بسیں بند کردی ہیں، جس کی وجہ سے اندورن شہر شہریوں کو سفر میں مشکلات ہیں، گرین اور پنک بسوں کے روٹس پر روزانہ ہزاروں افراد سفرکررہے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبائی حکومت کی منظوری سے 27الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لئے ٹینڈر کردئیے گئے، الیکٹرک بسیں چین سے منگوائی جائیں گی یہ الیکٹرک بسیں کوئٹہ کے ان روٹس پر چلائی جائیں گی جن پر گریں اور پنک بسیں نہیں چلائی جارہی ہیں۔