تمبو کے علاقے میں زرعی اراضی کے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) تمبو باباکوٹ کے علاقے میں زرعی اراضیات کے تنازعے پر مسلح افراد کی شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا فایرنگ سے کھیتوں میں ٹریکٹرز کے ذرئعے جاری کام رک گیا ڈرائیورز نے بھاگ کر اپنی جان بچائی پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے تمبو پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدود میں زرعی اراضیات کے تنازعے پر درجنوں مسلچ افراد کی شدید فائرنگ پورے علاقے میں شدید خوف و حراس پھیل گیا جبکہ کھیتوں میں ٹریکٹرز کے ذرئعے جاری کام رک گیا اور ڈرائیورز بھاک کر اپنی جانیں بچائی واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم فائرنگ سے کسی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا  واقعے کے بارے میں باباکوٹ پولیس نے تحقیقات شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *