نیشنل پارٹی کے رہنما ملک فیصل جان شاہوانی کے گھر پر بار بار چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے پارٹی کے ہردلعزیز رہنما ملک فیصل جان شاہوانی کے گھر واقعہ سریاب پر فورسز کی جانب سے باربار چادر اور چاردیواری کے تقدس کوپامال کرتے ہوئے بار بار چھاپہ لگاتے ہیں ملک فیصل شاہوانی علاقہ کی ایک معتبر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے وہ اس حلقہ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی رہے ہیں ملک فیصل شاہوانی کے گھر پر بدنیتی پر مبنی ایسی کاررواہیوں کی پارٹی مذمت کرتا اس کے علاقہ پارٹی یہ بھی واضع کرتی ہے کہ فورسز نے سریاب میں عام لوگوں کا جینا دوبھرکردیا ہے ہر رات چھاپہ قیمتی اشیا سے لوگوں کو محروم کرنا قیمتی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ نقدی ذیورات لیکر جانا اب روز کا معمول ہوچکا ہے حکومت ان ناروا کارواہیوں سے اجتناب کرے بصورت دیگر نیشنل پارٹی سریاب کے عوام کے ساتھ ملکر اس عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *