Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گنداواہ(ویب ڈیسک)ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی سے مقامی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان نے ایس پی آفس جھل مگسی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، منشیات کے خلاف کارروائیوں اور مطلوب و مفرور ملزمان کی گرفتاری سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او گنداواہ سرکل ذوالفقار علی پندرانی، انچارج پراسیکیوشن برانچ وحید احمد شہپوست، او ایس آئی برانچ طالب حسین ساسولی اور مقامی صحافی بھی موجود تھے۔ایس پی جھل مگسی نے میڈیا نمائندگان کو ضلع میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔بعد ازاں ایس پی جھل مگسی اور ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او گنداواہ سرکل نے صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں میڈیا نمائندگان نے امن و امان، منشیات، جرائم اور مطلوب ملزمان سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات پولیس افسران نے دیے۔ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مقامی میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان مؤثر رابطہ معاشرے میں امن اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔ملاقات کے اختتام پر پولیس اور میڈیا کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔