کھاریاں میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق حادثہ پنڈی سلطان پور کے قریب پیش آیا

کھاریاں (ویب ڈیسک) پنڈی سلطان پور کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ پنڈی سلطان پور کے قریب پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، حادثے کے باعث موقع پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *