نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیرخارجہ حاقان فیدان کی ملاقات

ترکی (انٹرنیشنل ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی۔ سیاسی، معاشی، سیکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے مسلسل فروغ اور وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔ کونسل کا آئندہ اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کیلیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *