Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ایران (انٹرنیشنل ڈیسک )ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں قائم دو امریکی فوجی اڈوں کو بالسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لارک آئی لینڈ پر امریکی حملوں کا جوابی ردِعمل ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اردن میں امریکی ہوائی اڈوں پر جنگی طیاروں کے اڈوں، فائرنگ زونز اور تکنیکی انفراسٹرکچر کو بالسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے اور وہاں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔امریکی دفاعی حکام اور ذرائع (Fox News) کے مطابق ایران کے فائر کیے گئے تقریباً تمام میزائلوں کو امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔