پاسدارانِ انقلاب کی جزیرہ لارک پر ’امریکی حملے‘ کی تصدیق

ایران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے جزیرہ لارک پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے ’چند‘ اہلکاروں اور علاقے مکینوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے اس حملے کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ حسین محبی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’جزیرہ لارک پر دہشت گرد دشمن کی جارحیت کا جواب حملہ آور کو سزا کی صورت میں دیا جائے گا۔‘
اس سے قبل تسنیم نیوز ایجنسی نے ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، امریکی خبررساں ادارے ایگزیوس اور الجزیرہ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے جزیرہ لارک پر ایران کے دو لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار اِن لانچرز کو آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے میزائل داغنے کے لیے تیار کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *