Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’فارس نیوز ایجنسی‘ نے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جزیرہ لارک کے قریب ایک دھماکے کی آواز سُنی گئی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس اور الجزیرہ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کے جزیرہ لارک پر موجود دو ایرانی لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جزیرہ لارک پر امریکی حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔تاہم ایرانی حکام نے تاحال دھماکے کے درست مقام یا اس کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی اس حملے سے متعلق ابھی تک کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔تقریباً پانچ گھنٹے قبل سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر رات کے وقت پروازوں کی تصاویر شیئر کیں۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست کشیدگی اور تصادم کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے اور براہ راست حملوں سے گریز کیا گیا ہے۔تاہم آبنائے ہرمز کے معاملے پر تنازع بدستور برقرار ہے۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ یہ آبی گزرگاہ بحری آمد و رفت کے لیے کھلی ہے، جبکہ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ رابطے اور مربوط ہم آہنگی کے بغیر تجارتی جہازوں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔