کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمتی کاموں کے لئے 30اگست کو (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvشہبازٹاون،بروری روڈ، ملک پلانٹفیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ،کڈنی سینٹر، سی ٹی ایس، آریاہسپتال، چشمہ،داریم، عمر، ویسٹرن بائی پاس اور ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvاسٹیڈیم فیڈرسے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 31اگست (بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، اے ون سٹی، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، واسا،اولڈجان محمدفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ اُسی روزشیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvویسٹرن بائی پاس، پی اے ایف،جبل نور، دوستین، داریم،خروٹ آباد، تکاتو فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 132kvاوستہ محمد۔گنداخہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے سلسلے میں 30اگست اور31اگست کو کنڈکٹر بچھانے کاکام کیاجائے گا جس کے باعث 132kvاوستہ محمدگرڈاسٹیشن کے 11kvکیڈٹ کالج جعفرآباد فیڈرسے (روزانہ) صبح7بجے تا شام7بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *