بشار الاسد کو انسانی بنیادوں پر پناہ دی، روسمیں الاسد کا استقبال سیاسی اعتبار سے متاثر ہو کر نہیں کیا،ترجمان وزارت خارجہ

ماسکو(انٹر نیشنل ڈیسک)روسی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ کو روس میں پناہ دینے کا فیصلہ محض انسانی بنیادوں پر کیا گیا تھا اور اس فیصلے کے پیچھے کسی بھی قسم کے سیاسی مقاصد نہیں تھے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روسی حکام نے اپنا فیصلہ شام میں سابق حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے حالات اور الاسد و ان کے اہل خانہ کو درپیش مبینہ دھمکیوں کے پیش نظر کیا۔زاخاروفا نے کہا کہ “یہ فیصلہ محض انسانی بنیادوں پر کیا گیا تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام “شام میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والے درد ناک حالات کے پیش نظر کیا گیا، جہاں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں “۔روسی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ روس میں الاسد کا استقبال سیاسی اعتبار سے متاثر ہو کر نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا موقف ہے جو ماسکو میں سابق شامی صدر کی حیثیت اور ساتھ ہی ان سے منسلک شامی مطالبات سے نمٹنے کے لیے روسی حکمت عملی کے مستقبل پر دوبارہ روشنی ڈالتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *