Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوہاٹ (ویب ڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے درمیان ایک تقریب کے دوران دلچسپ مکالمے نے ماحول خوشگوار بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریلوے ٹرینوں کی توسیع سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جاری تھی کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کی نظر پی ٹی وی نیوز کے مائیک پر پڑی۔ انہوں نے مائیک کی طرف دیکھتے ہوئے برجستہ انداز میں کہا، پی ٹی وی! اور پھر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب دیکھتے ہوئے کہا، چلئے، آپ کیلئے ہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے نے بھی فوری جواب دیتے ہوئے کہا، نہیں، آپ کیلئے بھی ہے۔دونوں رہنماں کے درمیان اس مختصر اور دلچسپ مکالمے پر شرکا اور میڈیا نمائندگان نے قہقہہ لگایا، جس سے تقریب کا ماحول خوشگوار ہوگیا۔ دونوں رہنماں کی برجستگی اور بے ساختہ انداز نے تقریب میں موجود افراد کی توجہ بھی حاصل کی۔