Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پبی (ویب ڈیسک)واپڈا پیسکو سب ڈویژن نمبر 1 پبی میں بجلی چوری اور بقایاجات کی وصولی کے لیے دو روزہ کارروائی کے دوران 11 کے وی بانڈہ محب اور 11 کے وی عجب باغ فیڈرز کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 62 ڈائریکٹ کنکشن منقطع کیے گئے، جبکہ 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے بقایاجات پر 13 میٹرز منقطع کیے گئے۔پیسکو سب ڈویژن نمبر 1 پبی کے ایس ڈی او انجینئر احسان اللہ خان کی زیرنگرانی 26 اگست کو 11 کے وی بانڈہ محب فیڈر کے مختلف علاقوں بانڈہ محب، بانڈہ شیخ اسماعیل، بانڈہ مولا خان اور ملحقہ علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں لائن سپرنٹنڈنٹس اشفاق خان، شاد محمد، یونین چیئرمین تیمور خان اور تکنیکی عملے نے حصہ لیا۔پیسکو حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 35 ڈائریکٹ کنکشن منقطع کرکے ہٹا دیے گئے، جبکہ غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف نام اور پتے کی تصدیق کے بعد ایف آئی آر کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ اکبرپورہ کے ایس ایچ او کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 7 بجلی میٹرز بھی منقطع کیے گئے جن پر مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے واجبات بقایا تھے۔اسی طرح 27 اگست کو ایس ای پیسکو خیبر سرکل پشاور کی ہدایات پر 11 کے وی عجب باغ فیڈر کے علاقوں چوکی دراب، آفریدی آباد، خٹک آباد اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران ڈائریکٹ ہکس اور بقایاجات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر منقطع کیا گیا جس پر 10 ڈائریکٹ ہکس لگے ہوئے تھے اور بقایاجات بھی واجب الادا تھے۔ مزید 17 ڈائریکٹ ہکس منقطع کیے گئے، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 6 میٹر اتار لیے گئے جبکہ 3 ٹیمپرڈ میٹرز بھی قبضے میں لے کر منقطع کیے گئے۔پیسکو حکام نے کہا کہ بجلی چوری، ڈائریکٹ ہکنگ اور نادہندگان کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رہے گی۔ کارروائی کے دوران پکڑے جانے والے صارفین کے خلاف ایس او پی کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج، رپورٹنگ اور اسیسمنٹ بل سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔