Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تمپ (ویب ڈیسک)تمپ کے علاقے ملانٹ کے رہائشی نصیر احمد ولد حاجی مولداد نے اپنی اہلیہ نسرین بنت یوسف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ 25 جولائی کو گھر سے نکلی تھیں جس کے بعد ان کا کوئی علم نہیں، جبکہ وہ اپنی گمشدہ اہلیہ کی تلاش کے لیے بیرونِ ملک سے ایمرجنسی چھٹی لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔نصیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ملازمت کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہیں اور اہلیہ کے گھر سے جانے کے بعد انہیں معلوم نہیں کہ وہ کہاں گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کی تلاش کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے ایمرجنسی چھٹی لے کر پاکستان آئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی اہلیہ کسی جگہ، سرکاری ادارے یا سرکاری مقام پر کسی غیر قانونی سرگرمی یا کارروائی میں ملوث پائی جاتی ہیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان کی اہلیہ پر عائد ہوگی اور وہ اس معاملے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔نصیر احمد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے متعلق ایسے تمام معاملات اور سرگرمیوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی فیملی بھی اس حوالے سے لاتعلقی اختیار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے اہلیہ سے عاق اور دستبرداری کا اعلان کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے یہ اعلان اپنی اور اپنے خاندان کی وضاحت کے لیے کیا جا رہا ہے۔