Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک): بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی ٹیم نے گرین انیشیٹو بلوچستان کے افسران و عملے کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔تربیتی پروگرام کے دوران بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS)، ٹیکس رجسٹریشن، ٹیکس تعمیل، ریٹرن فائلنگ اور قابلِ اطلاق ودہولڈنگ ٹیکسز سے متعلق امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاکو ٹیکس قوانین کے تحت متعلقہ ذمہ داریوں اور عملی طریقہ کار کے بارے میں بھی رہنمائی دی گئی۔BRA اور PRAL کی ٹیم نے مختلف ٹیکس امور سے متعلق شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد، شفافیت اور بروقت ٹیکس تعمیل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تربیتی پروگرام کا مقصد گرین انیشیٹو بلوچستان کے متعلقہ افسران و عملے کی ٹیکس قوانین اور ودہولڈنگ ذمہ داریوں سے آگاہی اور استعدادِ کار میں اضافہ کرنا تھا۔