وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کی یکساں بنیادوں پر ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں،بے کے تمام حلقوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستا ن پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماوں حاجی خان محمدبڑیچ،میر ریا ض شاہوانی، حاجی اختربلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی صوبے کی یکساں بنیادوں پر ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مخلوط صوبائی حکومت حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے جس سے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے اور پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اور صوبائی حکومت صوبے کے تمام حلقوں کی یکساں بنیادوں پر ترقی کیلئے کام کر رہی ہے اور صوبے کے تمام حلقوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اربوں روپے کے فنڈز سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے صوبے کے دوردراز علاقوں میں غیر فعال ہسپتالوں اور اسکولوں کو فعال کرکے وہاں ڈاکٹرز اوراساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کی ہے جس سے علاقے کے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن)، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے اور تمام اتحادی جماعت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں اورانشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کا شمار بھی ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *