Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں نامعلوم مسلح افراد نے 4موٹرسائیکل چھین لئے مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود مانجھوٹی حاصل واہ کے مقام پر پانچ مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کی لوٹ مار شروع کردی اس دوران مقامی سبزی فروش اپنے ساتھ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پہنچا تو ڈاکووں نے ان سے موٹر سائیکل نقدی ودیگر سامان چھین لیا مذاحمت کرنے پر مسلح ڈاکووں نے فائرنگ کرکے نوجوان نیاز احمد جھکرانی کو قتل کر دیا اور انکے ساتھی کو زخمی کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے میں ہلاک و زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مزکورہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی اوستہ محمد کے قریب پولیس تھانہ باغ ہیڈ کی حدود میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر تین افراد سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فونز چھین لیے گئے مذاحمت کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے عنایت اللہ لانگو سمیت دو افراد زخمی ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردیا گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔