Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوستہ محمد(ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح بلوچستان کیضلع اوستہ محمد میں جشن عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر محافل میلاد، نعت خوانی اور سیرت النبی ؐکے پروگرامز منعقد کیے گئے، جبکہ جشن میلادالنبی کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی گئی جس میں علماء کرام، مذہبی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح روڈ پر پہنچی، جہاں شرکاء سے علماء کرام اور مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیرت النبی اور آپ ؐ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے۔ ہمیں آپ ؐکی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگیوں کو سنوارنا اور معاشرے میں محبت، امن، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دینا چاہیے۔اس موقع پر شہر کی مختلف مساجد، شاہراہوں اور اہم مقامات کو خوبصورتی سے سجایا گیا جبکہ نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ جشن عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔