بارہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ڈھاڈر مرکزی جلوس ڈھاڈر اڈہ سے برآمد ہوا

بولان(ویب ڈیسک)بارہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ڈھاڈر مرکزی جلوس ڈھاڈر اڈہ سے برآمد ہوا جس میں عاشقانِ رسول ؐ نے بھرپور عقیدت و محبت کا اظہار کیا جلوس کی قیادت مولانا علی نواز قادری نے کی مرکزی جلوس کے راستوں کو مکمل سیکیورٹی حصار میں رکھا گیا تھا جبکہ پولیس اور ایف سی کے اہلکار جلوس کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جلوس کے شرکاء مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے نبی کریم حضرت محمد مصطفیؐکی بارگاہ اقدس میں درود و سلام پیش کرتے رہے اس موقع پر عاشقان رسول ؐنے مذہبی جوش و جذبے کا اظہار کیا مرکزی جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پرامن طور پر اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *