Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

خاران [ویب ڈیسک ]بلوچستان کے ضلع خاران اور اس کے گردونواح کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق خاران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ شرپسندوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران پہلے سے لگائے مسلح افراد نے فورسز پر فائرنگ کر دی۔محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے بتایا کہ ’گزشتہ شب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے خاران شہر میں ناکہ بندی کی کوشش کی اور پولیس کی ایک گاڑی کو نذر آتش کیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں بعض مسلح افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی اور سرکاری تصدیق کے لیے آپریشن مکمل ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔