Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس میاں اسماعیل مسجد سے علامہ شہزاد کی قیادت میں برآمدجلوس اپنے روایتی راستوں علمدار روڈ، سرکلر روڈ، سورج گنج بازار اور منان چوک سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچا،شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید شریک ہیں،شہر میں ہر جانب ایک ہی آواز گونج رہی ہے کہ مرحبا یارسول اللہ ،مرحبا یابی اللہ جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے بھی جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے جلوس کے روٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں پر ٹرک کھڑے کرکے عام ٹریفک کے لئے بند کردیئے ہیں کوئٹہ میزان چوک پہنچنے پر میلاد مصطفیٰ کی محفل کا انعقاد کیاگیا جہاں علماء کرام نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر حضور اکرم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج کے دور کے تمام مسائل کا حل پیغمبر رحمت دوجہاں محمد کی تعلیمات اور سنتوں پر عمل میں پوشیدہ ہے