Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو دلی مبارکبادوزیراعلٰی سرفراز احمد بگٹی نے کہاہےکہ حضور اکرم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور نور کا پیغام ہے،حضور نبی کریم ﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت اور ظلم کے اندھیرے چھٹ گئے، جشن عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے عظمت، عقیدت اور سعادت کا دن ہے، سیرتِ طیبہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا عملی نمونہ ہے، حضور اکرم ﷺ نے دنیا کو امن، بھائی چارے، مساوات اور حقوق العباد کی پاسداری کا درس دیا،نبی کریم ﷺ نے جن تعلیمات کا درس دیا ان پر خود عمل کرکے عملی مثال قائم کی،سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہوکر ایک بہترین اور پُرامن معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے، موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد، یکجہتی اور باہمی اخوت کی اشد ضرورت ہے، ہمیں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہونے پر فخر ہے، میر سرفراز بگٹی نےکہاکہ
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں،
مجالس اور جلوسوں کی خصوصی نگرانی سمیت سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے ہیں، عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات کے دوران امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے، جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں، جشن میلاد کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،عوام کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے