Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
سیوی ویب ڈیسک)نام نہاد و ریل دشمن ریسلایزیشن کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ملک گیر ٹرین مارچ کے انقلابی نتائج برآمد ہوں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز ریلوے ورکرز بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری کامریڈ میر محمد مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پچھلی بار انتظامیہ نے ایک ہی حکمنامہ کے تحت ریل کی سرہ ہزار سے زائد پوسٹوں کو ختم کیا مگر ریل کی ریٹائرڈ قیادت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھا جس سے انتظامیہ کے حوصلے بلند ہوئے اور اب مزید بیس ہزار پوسٹوں کو ریسلایزیشن کے نام پہ ختم کئے جانے کا پلان تیار ہے جسے نوجوان قیادت مسترد کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کرے گی کیونکہ اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکا ہے کہ ریٹائرڈ قیادت ریل اور ریل کے مزدوروں کیلئے نہی بلکہ اپنے اور اپنے چند حواریوں کے مفادات کیلئے انتظامی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہے۔ انشاء اللہ ملک گیر ٹرین مارچ انکی مفاد پرستانہ و مفاہمت پسندانہ سیاست کے تابوت پہ آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ TLA کے مزدور اور ایج ہو چکے اپنی جوانیاں ریل کی خدمت کرنے کے باوجود انہی ریٹائرڈ قیادت کی نا اہلیوں کی وجہ سے کنفرم نہیں ہو سکے اسی طرح گینگ مین اپ گریڈیشن سے محروم ٹیکنیکل و آپریشنل الاؤنس کی راہ تک رہے ریٹائرڈ قیادت گینگ مینوں کے نام پہ چالیس سالوں سے سیاست کرتی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت سندھ کے متعدد ٹرینیں بند ہیں مگر تخت لاہور ستو پی کر سو رہے۔ کامریڈ میر محمد مینگل نے میڈیا کو بتایا کہ کمرشل اسٹاف ریل کیلئے دیڑھ کے ہڈی کی مانند ہے مگر وہ اپ گریڈ نہی ہو رہے اسی طرح STEs اور گارڈز کو ڈرائیوروں کے برابر مایلیج نہی دیا جا رہا۔ ان تمام و دیگر مسائل پر ستمبر کو پیپلز ریلوے ورکرز پاکستان نوجوان قیادت کیساتھ مل کر ملک گیر ٹرین مارچ کرے گی۔