Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
بنوں (سپورٹس ڈیسک)ذیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج)پیر کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور سرپرست اعلی آرگنائزنگ کمیٹی زاہد اکرم خان درانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم خان درانی (سرپرست اعلیٰ)، سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق میئر بنوں عرفان خان درانی (چیئرمین)، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بنوں ملک شریف اللہ خان (وائس چیئرمین)، اسرار بنگش (آرگنائزنگ سیکرٹری)،نصیب الرحمن (ایسوسی ایٹ سیکرٹری)دیگر ممبران میں خوبان علی شاہ، اصغر علی شاہ، ملک زبیر خان، نوروالی خان اور جمال شاہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 25 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس بنوں میں شروع ہو گا. جس میں ملک بھر سے 50 نامور ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لیں گی۔