مستونگ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخ کی لاش پولیس نے قبضے میں لے لی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مستونگ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخ کی نعش پولیس نے قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے پولیس نے سڑک کے کنارے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اورمزید کارروائی شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *