Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر صوبے بھر کی میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے صفائی سمیت تمام خدمات چوتھے روز بھی معطل رہیں، سیکرٹری بلدیات بلوچستان کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے فنڈز کی فراہمی نہیں کی جاسکی ہے،جلد مسلے کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں بلوچستان لوکل کونسلز فورم کے رہنما چیئرمین میونسپل کمیٹی سیوی سردار محمد خان خجک نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل کونسلز کو صوبائی فندز کیساتھ ساتھ اب نان ڈویلپمنٹ فنڈز بھی نہیں دئیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے احتجاجا صفائی سمیت میونسپل سروسز برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ اور طلاق نامہ سرٹیفکیٹس کا اجرا 19اگست سے معطل ہے،اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے میونسپل کمیٹیوں کو فنڈز کی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے، کمیشن کا اجلاس بلاکر جلد مسلے کیحل کیلئے کوشش کررہے ہیں۔