بلوچستان کے قائدین کے نام پراسلام آبادمیں ایک بارپھرفارم47کی طرح کی جعلی قیادت جمع کرکے اہل بلوچستان پرپھر نیا تجربہ کیاجارہاہے،عبدالنعیم رند

کوئٹہ(ویب ڈیسک) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کال پرجماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے امیرضلع عبدالنعیم رند کی قیادت میں بدامنی بدعنوانی قتل وغارت گری،پٹرولیم مصنوعات پربھتہ خوری کے خلاف اورامن کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شہریوں وجماعت اسلامی کے کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی شرکاء  نے امن دو،امن دوبلوچستان کوامن دو،لاٹھی گولی کی سرکارفارم47نامنظورنامنظور،پٹرول پربھتہ خوری ختم کرو،پٹرول کی قیمت 225روپے فی لیٹرمقررکیاجائے کے نعرے درج تھے شرکاء  نے سیکورٹی ادارے والے خود کاروبار بندعوام کوامن دے کے نعرے لگارہے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیرعبدالنعیم رند نائب امیر صوبہ مولانا محمد عارف دمڑ، اعجازمحبوب جمیل احمد مشوانی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے قائدین کے نام پراسلام آبادمیں ایک بارپھرفارم47کی طرح کی جعلی قیادت جمع کرکے اہل بلوچستان پرپھرنیاتجربہ کیاجارہاہے سودے بازی خون خرابہ تباہی وبربادی مزیدبرداشت نہیں کریں گے بلوچستان کاامن مقتدرقوتوں نے خراب کیامنصوبہ بندی وسازش کے تحت کاروبارسیاست وتجارت اسمبلی
 میڈیااورتمام وسائل پرقبضہ کیاگیاہے بارڈرزبندکرکے اپنے لاڈلوں عوام ومعیشت دشمنوں کے ذریعے آج بھی دونمبرلوگوں کیلئے بارڈرزکھلے ہیں۔اوربلوچستان کی حقیقی قیادت متحدنہ ہوئے توہرگھرسے جنازے نکلیں گے امن وحقوق کیلئے حقیقی قیادت کوہرقیمت پرہرصورت فوری متحدہوناہوگاجماعت اسلامی امن وعدل اورحقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ہم مرکزی قیادت کے اشارے کے منتظرہیں۔جماعت اسلامی نے قومی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے دھرنے دیے ہیں ہم ظلم وجبرکے خلاف اورامن وحقوق کیلئے نکلے ہیں۔بلوچستان میں روزانہ دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ہزاروں بے گناہ شہید ہورہے ہیں مگرمقتدرقوتیں عسکری اسٹبلشمنٹ وحکومت صرف بڑے بڑے دعوے وبے عمل اعلانات کررہے ہیں افغانستان سے تجارت کیلئے بارڈرزمکمل بندلیکن دہشت گردی کے ہرواقعے کے تانے بانے افغانستان سے ملانے کی سازش وکوشش ہورہی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے نام پرکاروباربندکیاجائے۔جماعت اسلامی عوام کوساتھ لیکرجمہوری مذاہمت کے ذریعے حقوق حاصل کریں بدامنی وبدعنوانی کاخاتمہ کریں عوام ہمارے ساتھ دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *