Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان نے دکی میں ایک چوک کو ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے منسوب کردیا۔ محکمہ بلدیات بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان ضلع دکی میں دامانی چوک کا نام تبدیل کرکے ڈاکٹر ماہ نور ناصر چوک رکھ دیا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بھائی فرحت اللہ ناصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے علاج کے لیے مکمل تعاون اور یقین دہانی ہمارے خاندان کے لیے حوصلے اور امید کا باعث ہیانہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے دامانی چوک کو منسوب کرنا بھی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس پر وہ اور ان کا پورا خاندان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔انجینئر فرحت اللہ ناصر اور ان کے خاندان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور ان کے خاندان کے ساتھ بھرپور تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا