Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ژوب (ویب ڈیسک)عالمی یومِ ماں کا دودھ پلانے کے مہینے کے موقع پر ضلع ژوب میں ایک سیمینار کے بعد آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے محکمہ صحت اور یونیسف کے تعاون سے کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ آئی ڑوب، ڈی ڈی ایچ او، بچوں کے ماہر ڈاکٹرز، گائناکالوجسٹس، محکمہ تعلیم کے نمائندگان، یونیسف، این ایس سی اسٹاف، بی آر ایس پی، بینظیر نشونما پروگرام کے اسٹاف، سماجی کارکنان، ایل ایچ ڈبلیو/ایل ایچ ایس پروگرام کے نمائندگان اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ماں کا دودھ شیر خوار بچوں کے لیے سب سے مکمل اور قدرتی غذا ہے، جو بچوں کی صحت مند نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ماں اور بچے دونوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔مقررین نے خاص طور پر بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کرنے، پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے، اور چھ ماہ کے بعد مناسب اضافی غذا کے ساتھ دو سال یا اس سے زائد عرصے تک دودھ پلانے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماں کے دودھ کے فوائد اور اس کی اہمیت سے متعلق اہم پیغامات درج تھے۔ واک کا مقصد معاشرے میں ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے عوامی شعور اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔