Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں امجمن تاجران اور میونسپل کمیٹی کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان جاری تنازعہ پر تاجر برادری بلوچی میڑھ لیکر میونسپل کمیٹی کے عملے کے پاس پہنچ گئی معاملہ رفع دفع کردیا گیا کل سے شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے اور انجمن تاجران کے درمیان چند روز قبل لڑائی جھگڑے کے باعث دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرواے دیے گئے تھے تاہم پولیس نے کسی بھی فریق کو گرفتار نہیں کیا تھا عدم گرفتاری پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے شہر میں احتجاجا صفائی مہم بند کردی گئی تھی تاہم ہفتہ کے روز معزز شہریوں تاجر برادری کے نمائیندوں نے بلوچی میڑھ لیکر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے?فس پہنچ گئے اور چیف?فسر ودیگر عملے سے ملاقات کرکے واقعے پر معزرت کرلی جس پر دونوں فریق شیر وشکر ہو گئے جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے اج سے شہر کے اندر صفائی ستھرائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا