5ماہ پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط ناکام ہوئی، عباس عراقچی ہم یہ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 14 سال پہلے ایران پر لگائی گئی تاریخ کی سب سے تباہ کن پابندیاں ناکام ہوئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ8 سال پہلے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی ناکام ہوئی، 5 مہینے پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط بھی ناکامی کا شکار ہوئی۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آج ایران پر معاشی سطح پر اب تک کا سب سے کاری وار کیا گیا ہے، اس اقدام کا بھی ناکام ہونا طے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، وہی بکواس، بس کردار بدل گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *