Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(کلچرل ڈیسک) سینئر اداکارہ نتاشہ حسین نے کہا ہے کہ میرے سلیبرٹی کرش ہمایوں سعید ہیں، میں ان کی کریزی فین ہوں،ایک دفعہ وہ کسی شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے اور ہم ایک دوست کے گھر میں ملے تو انہیں دیکھ کر خوشی سے پاگل ہی ہوگئے تھے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے دوست بھی وہاں موجود تھے اور وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے تھے لیکن ہم یہ سوچ رہے تھے کہ شاید ان میں غرور ہوگا اور وہ ہمارے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کردیں گے۔میں نے فیصلہ کیا کہ ان کے پاس جاکر سیلفی کا کہتی ہوں جس پر ہمایوں سعید بخوشی حامی بھرلی اور ہمارے ساتھ تصاویر بنوائیں، ہمایوں سعید نے اسٹار ہونے کے باوجود نخرے نہیں دکھائے، وہ میرے پسندیدہ کرش ہیں اور ان کا دل سونے کا ہے۔