سینئر اداکارہ ثانیہ سعید 28اگست کو54ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور(کلچرل ڈیسک)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید 28اگست کواپنی54ویں سالگرہ منائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ سعید 28اگست 1972کو کراچی میں پیدا ہوئیں،ثانیہ سعید کے والد منصور سعید ایک سیاسی کارکن تھے اور اردو میں کتابوں، دستاویزی فلموں اور تھیٹر ڈراموں کا ترجمہ کرتے تھے۔ ثانیہ سعید نے نیٹ ورک ٹیلی ویژن مارکیٹنگ کراچی مرکز سے اپنے کام کا آغاز کیا۔انہوں نے متعدد ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔ثانیہ سعید نے 1991 اور 2011 میں پی ٹی وی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا اور بہترین اداکارہ کے درجے میں چار لکس اسٹائل ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *