ضلع مستونگ کے علاقے میں شرپسندوں نے ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ کردیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ضلع مستونگ کے علاقے میں شرپسندوں نے ایک اور پل کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں این 25قومی شاہراہ پر انجیری کراس اور کھڈ کوچہ کے درمیان ایک پل (کلورٹ) کو دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم بعدازاں ٹریفک کو متبادل راستے سے روانہ کردیا گیا۔حکام کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *