خضدار کے علاقے میں ٹوٹے پل سے موٹرسائیکلیں نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6افرادزخمی ہوگئے

خضدار(ویب ڈیسک)خضدار کے علاقے میں ٹوٹے پل سے موٹرسائیکلیں نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو خضدار کے علاقے زیدی میں تخریب کاروں کی جانب سے دھماکے سے اڑائے گئے پل سے 4موٹرسائیکل پر سوار افراد نیچے گرنے سے ایک شخص حاجی عمران جاں بحق جبکہ 5افرادمحمد یوسف،عبدالواحد،عبدالحمید،شہزاد،عمران اورشاہ زمان زخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد پکنک مناکر واپس آرہے تھے کہ اندھیرے کے باعث انہیں ٹوٹا ہوا پل نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *