اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ ہفتوں کے دوران پاکستان کی طے شدہ اعلی سطح کی سفارتی مصروفیات کا جائزہ لیا گیا

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں آئندہ ہفتوں کے دوران پاکستان کی طے شدہ اعلی سطح کی سفارتی مصروفیات کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم ترجیحات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان کے سفارتی مقاصد کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لئے ضروری رہنمائی فراہم کی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان اہم مصروفیات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور ان کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان موثر اور مربوط تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *