Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ چین سے متعلق عملی اور مثبت پالیسی اپنانا جنوبی کوریا کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امید ہے جنوبی کوریا بلاکوں کے درمیان محاذ آرائی میں شامل نہیں ہو گا اور کسی ایک فریق کا ساتھ دینے سے گریز کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے جنوبی کوریا چین اور امریکا کے ساتھ بیک وقت اپنے تعلقات کو فروغ دے گا۔وانگ یی نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے خاتمے کا بنیادی حل امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف دشمنانہ پالیسی ترک کرنا ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مفاد اور تعاون میں شراکت دار بننا چاہیے۔