برطانیہ کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کے ٹینڈر کی مذمت برطانیہ نے اسرائیلی ناظم امور کو طلب کر کے احتجاج کیا، غیرملکی میڈیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبہ کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے اسرائیلی ناظم امور کو طلب کر کے احتجاج کیا، برطانوی وزیر خارجہ نے منصوبہ روکنے اور ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔غزہ میں امدادی کارکن کی ہلاکت پر آسٹریلیا نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا، اقدام غزہ میں 2024 کے فضائی حملے میں آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت کے بعد فوجداری کارروائی شروع نہ کرنے کے فیصلے پر کیا گیا۔آسٹریلوی حکومت کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج خود اعتراف کرچکی ہیں کہ زومی اور ان کے ساتھیوں کی گاڑیوں پر حملے اسرائیلی فوج کے طریقہ کار پر عملدرآمد میں سنگین ناکامیوں، غلط شناخت اور فیصلہ سازی میں غلطیوں کا نتیجہ تھے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کہا کہ اسے ‘ورلڈ سینٹرل کچن’ نامی فلاحی تنظیم کے 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت میں اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائی کی کوئی بنیاد ہی نہیں ملی جبکہ آسٹریلیا نے فیصلے پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *